- Get link
- X
- Other Apps
Posts
Showing posts from December, 2019
- Get link
- X
- Other Apps
عورت اور معاشرہ ذرا اپنے دماغ پر زور دیں تو ہمیشہ آپ کے کانوں میں پڑنے والی باز گشت آپ کو یہی موضوع دہرانے پر مجبور کرے گی کہ اسلام میں عورت کا مقام کیا ہے؟ کیا یہ کسی ایسے محرک کی طرف اشارہ ہے جو کہ ایک طرف عورت کو کٹہرے میں لاکر کھڑا کرتا ہے جب کہ دوسری طرف اسے مذہب اورمعاشرے کے اس پر کیے جانے والےاحسانات کےبوجھ تلے اتنا دبا دیتا ہے کہ وہ کبھی سر اٹھا کر جی نہ سکے۔ میرا بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا مقصد سیکولر اور مذہبی دنیا کی بڑھتی ہوئی تفریق کو کم کرنا اور موجودہ معاشرے میں مذہب کی ضرورت پر بات کرنا ہے۔ زندگی کے مختلف معاشرتی، معاشی، اقتصادی، نفسیاتی اور جنسی پہلووں پر لکھے جانے والے میرے تمام بلاگز اس مسئلے کے تناظر میں بات کریں گے۔ اس تعارفی بلاگ کا مقصد عورت اور مرد کے معاشرتی اور مذہبی مقام کو لے کر چند بنیادی پہلووں پر نظر ڈالنا ہے۔ عورت اور مرد کا تعلق ایک یک طرفہ تعلق نہیں ہو سکتا۔ یہ باہمی تعلق ہے۔ بات چاہے مذہبی اقدار کی ہو یا معاشرتی اقدار کی۔ مسئلہ معاشی ہو یا جنسی تعلق کا۔ بات دنیا کی ہو یا آخرت کی۔ اس بات سے آپ انکار نہیں کر سکیں گے کہ یہ معاش...